حکومت ہوش کے ناخن لے کیوں غریب ملازمین کا جینا محال کیا ہوا ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب ملازمین خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ۔

 



تفصیل کے مطابق مورخہ 2022-12-09 کو مرکزی چیئرمین ینگ اپیکا اتحاد چوہدری عمیر اقبال آرائیں کی سی ای او آفس میں سینئر رہنما اپیکا چوہدری عرفان قمر کمبوہ سے ملاقات آئندہ آنے والے ایپکا الیکشن پر تفصیلی گپ شپ کی گئی ۔ چوہدری عرفان قمر کمبوہ نے مرکزی چیئرمین ینگ ایپکا اتحاد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور نوجوانوں اور غریب ملازمین کی آواز کو اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر سید شاہ رخ زیدی ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا ایجوکیشن  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی نے غریب ملازمین کا جینا محال کر دیا ہے قریب ملازمین خودکشی کرنے پر مجبور ہیں تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ غریب ملازمین کو بھی سکون ہو اور وہ ذہنی کوفت سے بچ سکے۔ بعد میں مرکزی چیئرمین ینگ اپیکا اتحاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب ملازمین سے سوتیلی ماں کا کردار ادا نہ کریں کسی ملازمین کو تو  الاؤنس  کی بارش   اور غریب ملازمین کے لئے صبر کا درس دیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔تمام ملازمین کو ایک جیسا الاؤنس دیا جائے اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔تقریب میں موجود سینئر رہنما ایپکا خانزادہ عتیق الرحمن اسسٹنٹ  ۔ سرپرست اعلی ملک اظہر عباس جعفری ۔چودھری رحمن ارشد آرائیں ۔امان اللہ خان ڈاھا ۔چوہدری اریب حیدر آرائیں ۔ملک محمد عمران ۔محمد کلیم بھٹی ۔فرحان نواز۔ ملک مبین ۔چوہدری شہزاد جاوید کمبوہ۔  ملک عثمان شہزاد ۔رانا عمر فاروق ۔چوہدری نعیم گل ۔ چوہدری الطاف کمبوہ صدر کلاس فور ایسوسی ایشن ۔ شیخ خیر محمد جنرل سیکریٹری کلاس فور ایسوسی ایشن خانیوال۔ حاجی غفور احمد کمبوہ  ۔رانا عابدالرحمن ۔حنیف تری مقصود پراچہ ملک زین۔ سید شاہ زیب ہاشمی و دیگر موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

제목: "안전한 삶을 위한 10가지 습관"

Participating in a recreational league, sports can bring people together from diverse backgrounds

Exploring the Latest Trends and Innovations in the Grocery Industry